نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے ضامن ہیں،،رانا مشہود

05 اگست ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کامن ویلتھ ایئر یوتھ چیمپئن ایوارڈ کو وزیراعظم شہباز شریف کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے روشن مستقبل اور خوشحالی کے ضامن ہیں، یہ مستقبل وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل آر ٹی پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم اور محنت پر ’’کامن ویلتھ ایئر یوتھ چیمپئن ‘‘کا ایوارڈ دیا۔