شہداء کی تکریم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیر اعلیٰ مریم نواز

05 اگست ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے 4- اگست کبھی نہیں بھول سکتے یہ دن شہداء کی یاد دلاتا ہے۔ وہ قوم سرخروہوتی ہے جو شہداء کی تکریمکرتی ہے۔ شہداء کی تکریم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ یوم شہداء بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے۔ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پولیس شہداء کی لازوال قربانیاں اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔