اسرائیل میں چاقو زنی کا واقعہ ایک خاتون ہلاک، 3زخمی

05 اگست ، 2024

تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل کے شہر تل ابیب کے قریب چاقو زنی کے واقعے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 3دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔ ایمرجنسی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردانہ حملہ اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب کے جنوبی مضافاتی علاقے ہولون میں مختلف مقامات پر پیش آیا۔ فورسز نے وضاحت کئےبغیر ایک بیان میں کہا چاقو مارنے والے مشتبہ شخص کو جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ایک پولیس افسر نے نیوٹرلائز کر دیا۔ ایمرجنسی سروس کے مطابق ایک 70 سالہ خاتون حملے کے فورا بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک جبکہ 3 مرد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ایک پیچیدہ اور مشکل حملہ تھا جس میں متاثرین 3 مختلف جگہوں پر ایک دوسرے سے تقریبا 500 میٹر(ز)کے فاصلے پر تھے۔