لاہور(نمائندہ جنگ) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کے باعث مالی سال2024۔2023 کے دوران ملکی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی تجارتی اشیاء کی برآمدات 2024۔2023 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.54 فیصد بڑھ کر 30.64 بلین ڈالرتک جا پہنچی۔پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 55.19 بلین ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2024ء میں درآمدات 0.84 فیصد سے کم ہوکر 54.73 بلین ڈالر ہونا معاشی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔زیرجائزہ عرصے کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد اضافے کے ساتھ 512 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ایس آئی ایف سی اور وزارت تجارت کی شبانہ روز کاوشوں سے ُاردن، اُزبکستان، لبنان اور مصر کی نئی مارکیٹیں بھی گوشت کی برآمد کے لیے کھول دی گئی ہیں، اس کے علاوہ تاریخ میں پہلی بار ایگرو ایکسپورٹ5.8 بلین ڈالر سے بڑھ کر37 فیصد اضافے کے ساتھ 8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...