کملا ہیرس کو ووٹ دینے کیلئے زندہ رہنے کی کوشش میں ہوں، جمی کارٹر

05 اگست ، 2024

واشنگٹن(آئی این پی) 99سالہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر اپنی صحت کی خرابی اور بڑھاپے کے باوجود وہ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے پر جوش ہیں ۔ان کے ایک پوتے نے یکم اکتوبر کو کارٹر کی 100ویں سالگرہ کے حوالے کارٹر سے پوچھاا کہ کیا آپ 100ویں سالگر منانے کے لیے پر امید ہیں ۔ جس پر کارٹر نے کہا میں کوشش کررہا ہوں کہ کملا ہیرس کو ووٹ ڈالنے تک زندہ رہ سکوں۔واضح رہے امریکی صدارتی انتخاب پانچ نومبر کو ہو رہا ہے۔ 59سالہ نائب صدر کملا ہیرس کو ڈیمو کریٹس نے جوبائیڈن کی جگہ صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔ جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کر رہی ہیں۔جمی کارٹر اسرائیل حماس جنگ کے بارے میں بھی باخبر رہنے کی کوشش کرتے ہیں ۔وہ 1977سے 1981تک امریکہ کے صدر رہ چکے ہیں ۔ آجکل اپنے گھر میں زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہیں ۔