کینیڈا میں پاکستان نژاد بزنس مین کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی،حالت تشویشناک

05 اگست ، 2024

اوٹاوا(آئی این پی)پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین راحت را ئوکو کینیڈا میں نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔ راحت را ئوکو کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں ان کے دفتر میں جلایا گیا۔ انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔کینیڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ برس خالصتان نواز سِکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے حوالے سے راحت را سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ راحت را ئوکا تعلق زرِمبادلہ کے بزنس سے ہے۔