تحریک تحفظ آئین بننے کے بعد پی ٹی آئی کے نئے اتحاد کا بھی مستقبل بھی تاریک ہے،فرح اکبر

05 اگست ، 2024

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی ومسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر فرح ناز اکبر نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ ملکی مسائل کا حل گرائنڈ الائنس نہیں ،گرینڈ ڈیبیٹ ہے، تحریک تحفظ آئین بننے کے بعد پی ٹی آئی کے نئے اتحاد کا بھی مستقبل بھی تاریک ہے، 7دھڑوں میں بٹی جماعت کے منہ سے گرینڈ الائنس کی بات جچتی نہیں ،پی ٹی آئی والے کبھی منتیں ترلے اور کبھی ہاتھ پھڑلے کی پالیٹکس چھوڑ دیں، ایک بارپھربانی پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، آرمی چیف سے مذاکرات کی بات فوج کو سیاسی مداخلت کی دعوت ہے۔انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ اور دھرنے کسی بھی دور میں ہوں ملکی معیشت پر گہری ضرب کے مترادف ہوتے ہیں، پاکستانی معیشت موجودہ حالات میں کسی لانگ مارچ اور دھرنے کے متحمل نہیں ہوسکتی، ایک مخصوص نام نہاد سیاسی جماعت ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے،فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان آج معاشی مشکلات سے دوچار ہے اس مشکل ترین حالات میں کچھ نام نہاد قوتیںسیاست کالبادہ اوڑ ھ کر پاکستان کو مزید مشکلات میں ڈالنا چاہتے ہیں وہ ا پنی انااور ضد کو پس پشت ڈال کر پاکستان کے مفادات کے متعلق سوچیں تاکہ ملکی معیشت کو سنبھالامل سکے اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہوسکے۔