عمران خان کی رہائی کے بغیر اب یہ ملک نہیں چل سکتا، حلیم عادل شیخ

05 اگست ، 2024

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہےکہ بہت ہوگیا اب یہ ملک عمران خان کی رہائی کے بغیر نہیں چل سکتا ،فارم 47 کی جعلی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ،صوابی جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ، لاکھوں کی تعداد میں عوام پہنچ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صوابی جلسے میں شرکت کیلئے صوابی روانگی سے پہلے کراچی میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےکیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد، سمیت لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی ہے پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں ہی اس کے باوجود عوامی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے جو قوم کبھی قبول نہیں کرے گی، انہوں نے کہا قوم جذبات کے خلاف فیصلوں سے ملک نہیں چل سکتا اب بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا عمران خان ملک و قوم کے لئے جیل میں ہیں جب عمران خان باہر آئیں گے تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔