امریکی خاتون سوئمر نے اولمپکس کا 50سالہ ریکارڈ برابر کر دیا

05 اگست ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ) امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں 800میٹر فری اسٹائل کا گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی خاتون ایتھلیٹ کا سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنے کا 50 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔یہ ان کے اولمپک کیریئر کا 9واں گولڈ میڈل تھا جس کے ساتھ انہوں نے سویت جمناسٹ لاریسا لاتینینا کا 50 سال پرانا ریکارڈ برابر کیا۔50 سال قبل سویت جمناسٹ نے 9 گولڈ میڈلز جیت کر سب سے زیادہ اولمپک گولڈ جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔