ڈاکٹر شاہد صدیق کو جائیداد تنازع پر قتل کیا گیا، تفتیش میں انکشاف

05 اگست ، 2024

لاہور( این این آئی)پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صدیق کا ملتان میں ایک لیبارٹری پر جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 4 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صدیق کا ملتان میں ایک لیبارٹری پر جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔6 ماہ قبل ڈاکٹر شاہد صدیق نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، ایف آئی آر میں ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ ایک نامعلوم لڑکے نے ان پر فائرنگ کی تھی جس میں وہ بال بال بچے تھے۔