کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مذہب اور قوم پرستی کے ذریعے دہشت گردی پھیلائی گئی ،خواتین کو ڈھال بنا کر بلوچستان کی روایات کو پامال کیا گیا، امن احتجاج کے نام پر عام شہریوں کو اغوا کیا گیا، ملک میں سازشیں کی گئیں، جن کی سوچ صوبے کو کمزور کرنا ہے انہیں ہم آزاد نہیں چھوڑ سکتے، دہشت گردی کی تھریٹ کیلئے ہماری پولیس اور لیویز کافی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں یوم شہداء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کام کہنا تھاکہ ہمارے ملک میں بہت سی سازشیں کی گئیں دہشت گردی کی فالٹ لائنز کا قوم نے بھرپور دفاع کیا بلوچستان میں ماضی میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا گیا ہم نے اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لیا ہے، بلوچستان میں مذہب اور قوم پرستی کے ذریعے دہشت گردی پھیلائی گئی دہشت گردی کی تھریٹ کیلئے ہماری پولیس اور لیویز کافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پر امن احتجاج کے نام پر عام شہریوں کو اغوا کیا گیا بندوق اٹھانے والوں کا آمنے سامنے مقابلہ کیا جائے گا خواتین کو ڈھال بنا کر بلوچستان کی روایات کو پامال کیا گیا جسکی سوچ بلوچستان کو کمزور کرنا ہے انہیں ہم آزاد نہیں چھوڑ سکتے یہ لڑائی صرف پولیس کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کو جب بھی حقوق ملے وہ پارلیمینٹ سے ملے ہیں قوم پرستی کے نام پر عوام کی سوچ میں اس طرح کی چیزیں ڈالی گئیں ہمارے شہدا ء خوش قسمت ہیں جنکا خون اس ملک کیلئے گرا شہدا کے لواحقین کیلئے حکومت ہر اقدام کرے گی اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے اور پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ نے کہا کہ ماضی میں شہدا پولیس کے بے شمار جنازے ہم نے اٹھائے آج کا دن اپنے شہدا ء کو یاد کرنے کا موقع ہے ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو سراہتے ہیں قومیں اپنی قربانیوں سے پروان چڑھتی ہیں، کامیاب قوموں کی کسی نسل نے قربانیاں دیکر اپنی قوموں کو کامیاب بنایا، بلوچستان پولیس دیگر فورسز کیساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے۔
اسلام آباد پی ٹی اے کی جانب سے 9 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔ پاکستان...
لاہورگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نےکہا ہےکہ امن کے فروغ کیلئے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں آنا چاہئے، نہ...
اسلام آباد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے عوام میں رنج،...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں قائم اقلیتی عبادت گاہوں کے سکیورٹی آڈٹ کیلئے محکمہ داخلہ...
لاہورپنجاب اسمبلی میں لندن میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی ٰکی گاڑی پر حملہ کے خلاف قرارداد کثرت...
گجرات ظہور پیلس گجرات کی تقسیم کیس میں عدالت نے دونوں فریقین کو آج14 نومبر کیلئے اصالتا ًطلب کرلیا سول جج...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا صحت کا نظام مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، قومی اور...
لاہور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ میں لینڈ ریفارمز کے خلاف ہوں، اس پر بات کروں گا تو...