ہر بات پر یوٹرن لینا عمران خان کا وتیرہ ہے ،میاں افتخار حسین

05 اگست ، 2024

نوشہرہ (نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ یوٹرن کے ماسٹر عمران خان نیازی نےپھر اپنی کہی ہوئی بات سے یوٹرن لے لیا ۔اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل رہنے کا کہنے والے عمران خان نیازی آج کس منہ سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔ عمران خان کا وتیرہ ہے کہ ہر بات پر یوٹرن لیتاہے ۔ عمران خان مذکرات کی بات بھی کررہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہہ رہےہیں کہ نیوٹرل رہے ،اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا عندیہ دے دیا تو اب پھر اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ نے ابھی تک بانی پی ٹی ائی سے مذاکرات کرنے کی کوئی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی آزاد ذرائع سے کوئی بات سامنے آئی ہے حکومت عمران خان کو مذکرات کی پیشکش کرچکا ہے مگر عمران خان نے مسلم لیگ ،اور پی پی پی سے مذکرات سے انکار کیا ۔