پاکستان ہرسطح پر کشمیریوں کی ہمیشہ حمایت کرتاآرہاہے‘ گورنرمندوخیل

05 اگست ، 2024

کوئٹہ(خ ن)گورنرجعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ دنیا گواہ ہےکہ پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز موقف کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ انکے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کو عالمی سطح پر اُجاگر بھی کررہا ہے آج 5 اگست کو ہندوستان کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور ہندوستان کے مسلسل ظلم اور استحصال کے خلاف یوم استحصال منایا جارہا ہےواضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی تمام قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی کرکے اپنے ظالمانہ چہرہ کو بےنقاب کیا۔دریں اثناءگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ زیارت اپنے قدرتی حُسن، قائداعظم ریذیڈنسی، صنوبر جنگلات، قدرتی آبشاروں اور تاریخی مقامات کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے کشش کا باعث بن سکتا ہے زیارت میں ٹوررزم انڈسٹری کے فروغ کیلئے سیاحتی مقامات کو پرکشش بنانے اور سیاحوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے گورنر نے زیارت میں فوری طور پر آفیسر کلب قائم کرنے، تمام اسٹریٹ لائٹس کو بحال ‘سیاحوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ چیئرمین میونسپل چیئرمین سیاسی رہنماء اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے گورنر کو امن و امان ‘ زیارت اور اس سے متصل علاقوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی گورنر نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ بالخصوص سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی دریں اثناء گورنر نے زیارت پبلک لائبریری کا دورہ کر کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا انہوں نے دانش سکول کےمسائل کو حل کر کے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔