اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ترکیہ اور پاکستان بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترکیہ نیوی کے وفد نے اپنے سربراہ چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل ابراہیم اوزیم کی قیادت میں گزشتہ روز پاکستان نیوی کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے برادر ملک ترکیہ کی بحریہ کے قائد اور وفد کا پرجوش استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے امیر البحر چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ ہوا۔ ترکیہ نیوی کے ایڈمرل نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی میری ٹائم سکیورٹی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ پاک بحریہ اور ترکیہ بحریہ کے مابین چھٹے ماہرین کی سطح کے سٹاف مذاکرات نیول ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔ مذاکرات کے دوران مشترکہ آپریشنل تربیت اور تکنیکی شعبوں سے متعلق وسیع امور پر بات چیت ہوئی۔ ترکیہ نیوی کے وفد کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحری افواج کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا آئینہ دار ہے۔ اس سے قبل ترکئے نیوی کے چیف آف سٹاف کی قیادت میں ترکئے بحریہ کے وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈر سے اہم مذاکرات کئے تھے۔ ترک وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکئے نیوی کے جنگی جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور جنگی مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کے انعقاد سے دونوں برادر ملکوں کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ ترکئے نیوی کے جنگی جہاز اور وفد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے عوام بالخصوص نیول فورسز کے مابین دیرینہ تعلقات کو تقویت حاصل ہو گی۔
راولپنڈی نیوز) وفاقی حکومت نے 9نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر...
کراچی کینیڈا نے ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر چین کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو اپنی سرزمین پر تمام...
کینبرا آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھارت پر کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا...
سیئولشمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے ہمسایہ ممالک جنوبی کوریا اور جاپان...
ممبئی معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہونے پر ممبئی پولیفس نے مقدمہ درج کر لیا۔...
کیف یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ یوکرین پر اپنے حملے کو روکنے کے لئے روس کو مراعات دینا...
اسلام آباد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں کمی کردی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میںتقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر نجیب اللہ کو ممبر سائنس و...