اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے یوم آزادی پاکستان بھرپورانداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جشن آزادی کیسے منائیں ؟وزیر اعظم شہباز شریف نے14 اگست2024 کے پروگرام کی تیاریوں پر کمیٹی تشکیل دیدی۔ 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔کمیٹی کو3 روز میں 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی وزیراعظم کی تقریر، پیغامات اوردیگر تقریبات کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دے گی۔ کمیٹی کے لیے سیکرٹریل سپورٹ وزارت اطلاعات ونشریات فراہم کرے گی۔ کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم ڈا کٹرمصدق ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور چیئر مین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ٗسیکریٹری ٹو وزیراعظم، سیکرٹری کابینہ اورسیکرٹری اطلاعات شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز ٗجوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد کمیٹی میں شامل ہیں۔وزیر اعظم آفس کی ایڈیشنل سیکرٹری سارہ اسلم نے کمیٹی کے قیام کا خط جاری کردیا ہے جس کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
اسلام آباد سیاحتی جھیلوں کے اطراف نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر پابندی کا فیصلہ، گلگت بلتستان میں 13ہزار سے زائد...
اسلام آباد فیول چارجز میں کمی کے سبب اگست میں بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ بجلی پیداوار میں سب سے...
اسلام آباد داخلی سلامتی مستحکم بنانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی آئندہ ماہ چینی شہر تیانجن میں پہلی بار...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 17 کے پروموٹی اور 48ویں سی ٹی پی کے 51افسران کی...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انسانیت ہی وہ مشترکات ہے جو دنیابھر کے انسانوں کو متحد کرتی...
کراچیبھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے اپنی ہی فوج میں چھپے درندوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ ان کی...
برلنجرمن چانسلر فریڈرش میرس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران غزہ پٹی میں...