ہرنائی:زرغون غر کے علاقے سے پانچ لاشیں ملنے کی اطلاع

05 اگست ، 2024

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے 5افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاع پرلیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے زرغون غر میں لوئیزوارکے مقام پر ایک چرواہے نے پانچ لاشوں کی موجودگی کی نشاندہی کی جس پر لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیاعلاقے میں کلیرنس کا عمل شروع کردیا گیاسیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق کلیرنس کے بعد ہی نعشوں کو قبضے میں لیکر کوئٹہ منتقل کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کوئٹہ اور ہرنائی کے درمیانے علاقے شابان سے گزشتہ ماہ دس افراد کو اغواء کیا گیا تھا جن میں سے 3افراد کو کالعدم تنظیم نے چھوڑ دیا تھاجبکہ سات افرادکے حوالے سے کالعدم تنظیم کا دعویٰ تھاکہ انہیں قتل کیا جائے گاتاہم ابتک یہ واضح نہیں ہوسکا یہ نعشیں مغویوں کی ہیں یا کسی اور کی ہیں۔