لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس نے یوم شہداء پولیس بھرپور جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا ۔ مرکزی تقریب پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں کیا گیا ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مہمان خصوصی تھے، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، کمانڈنٹ ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ سمیت سینئر پولیس افسران اور شہداء کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے بہترین تعلیمی کارکردگی کے حامل شہدا پولیس کے بچوں میں 65 لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔ ۔ پروگرام میں شہداء پولیس کے بچوں اور اہلخانہ نے شہدا کی یاد میں نظمیں اور ٹربیوٹ مضامین پیش کئے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی شے شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی ، امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کا مرہون منت ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پوری قوم پولیس کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے ، چار اگست پولیس فورس کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فرض کی راہ میں گولیوں کے سامنے سینہ سپر ہونے والے پولیس فورس کے 100 غازیوں کو 1 کروڑ روپیہ دے رہے ہیں ۔ ،سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور پولیس کے333 شہداء اپنی جانیں نچھاور کرچکے ۔ بلال صدیق کمیانہ اورڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا کہ تمام اضلاع کے سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز و دیگر سینئر افسران شہدائے پولیس کے ورثان سے ملاقات کریں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ر ذیشا ن اصغر نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس، دراصل تجدید عہد کا دن ہے، ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ شہداء پولیس کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،سی ٹی او عماہ اطہر نے کہاکہ فرض کی راہ پر جان قربان کرنے والوں کو لاہور ٹریفک پولیس کا سلام ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بادامی باغ شہید قمر شہزاد کی قبر پر حاضری دی ۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نےسبزہ زار قبرستان میں شہید کانسٹیبل دل محمد کی قبر پر حاضری دی ۔ پولیس قربان لائن میں شہید پولیس ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انقعاد کیا گیا۔تقریب میں شہید کانسٹیبل انتظار حسین اور طاہر حسین کی فیملیز نے بھی شرکت کی ،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیا گیا ۔لاہورڈسٹرکٹ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں یوم شہداء پولیس کا آغاز پولیس لائن مسجد میں قرآن خوانی سے ہوا۔پولیس افسران و جوانوں نے لاہور پولیس کے 333 شہداء سمیت تمام اداروں کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی دعائیں مانگی گئیں۔قرآن خوانی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔قرآن خوانی کی بعد ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے شہید ہیڈ کانسٹیبل فیصل رشید کی قبر پر حاضری د سیف سٹی افسران نے شہداء پولیس کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعا کی گئی۔
کراچی برکت فریزین ایگرو کے آئی پی او کی بک بلڈنگ کا آغاز آج ہوگا۔آئی پی او میں بڑے انفرادی اور ادارہ جاتی...
لاہور شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔حکومت نے رمضان المبارک میں عام...
لاہور سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے پنجاب کے6ڈویژن کو موزوں قرار دیا گیا ہے ...
لاہور چیئرمین پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کمپنی برآمدات کو...
لا ہو ر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے 11 انچارج انویسٹی گیشن تبدیل کر دیئے۔ سب انسپکٹر گوہر اقبال...
لاہور پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے پاکستانی بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ...
لاہور کوکاکولا پاکستان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر حکومت پنجاب کے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا...
لاہورکینٹ والٹن روڈ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات خلاف آپریشن میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کر...