کسی بھی ڈاکٹر کی پرائیویٹ پریکٹس پرپابندی عائد نہیں کی ، عمران نذیر

05 اگست ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ محکمہ صحت نے کسی بھی ڈاکٹر کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد نہیں کی۔محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو مریضوں کی آسانی کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں بھی شام کے اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی شام کے اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس سے آنے والے مریضوں کو بہترین سہولت ملے گی ۔