لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اپنی چھت ،اپنا گھرپروگرام کے تحت تین ماڈلز کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے بھی روک دیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف 14 - اگست کو پروگرام کی لانچنگ کریں گی پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے اور عوام کی سہولت کے لئے ٹال فری نمبر متعارف کروانے کا حکم دیا ،پی آئی ٹی بی خصوصی پورٹل تیار کرے گا، خواہش مند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فارم ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ ایک تا پانچ مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے ،آسان قسط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور،فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی۔ پرائیویٹ سکیموں میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر ”پھاٹا“ کے الاٹیز کو ملیں گے۔ پھاٹا کے الاٹی پرائیویٹ سکیم میں گھر لینے پر پانچ سال میں گھر کے اقساط ادا کریں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت پنجاب پرائیویٹ سکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لئے سبسڈی دے گی۔ کسی بھی شہر یا گاؤں میں 70ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے۔ پانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کے لئے بلا سود قرض ملے گا۔ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز پر حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔دریں اثناء یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے 4 اگست شہداء کی یاد دلاتا ہے ،شہداء کی تکریم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، حکومت پنجاب ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کچہ کے علاقے سمیت ہر علاقے میں پولیس فورس قابل قدر فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھائیں گے۔ شہداء پر فخر ہے،قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
اسلام آباد پاکستانی دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران اسلام آباد سفارتی کمیونٹی بلخصوص...
اسلام آباد وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف وزارتوں اور محکموں میں رائٹ سائزنگ کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی ذیلی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے اپنی سیاسی پارٹی کی پالیسیوں سے انحراف سے...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا صدر مملکت نے...
اسلام آباد سعودی وزیر نے کہا ہے کہ جہاز کا دروازہ کھلتے ہی پاکستان میں گرمجوشی کی فضا محسوس کی،پاکستان ہمارا...
ملتان،وہاڑی محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب کے 8 شہروں میں فوری طور پر تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی...
کوئٹہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر راکٹ حملے میں 9؍کان کن جاں بحق ہوگئے جیو نیو زکے مطابق میڈیکل...
اسلام آبادورلڈبینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت تین بڑے چیلنجز درپیش ہیں...