جھگڑوں کے دوران فائرنگ اورتیز دھارآلے کے وار، پر اسرار گولی لگنے سے 4افراد زخمی

05 اگست ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلاکوٹ چیل چوک کے قریب لیاری نواں لائن میں ذاتی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 30 سالہ عثمان ولد شعیب اور راہگیر 25 سالہ حماد ولد اقبال زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ملزم ابو بکر موقع سے فرار ہوگیا،زخمی عثمان اور ابوبکر کے درمیان گزشتہ شب اسنوکر پر جھگڑا ہوا تھا،سائٹ ایریا نادرا میگا سنٹر کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 17 سالہ رضوان ولد ثناءاللہ زخمی ہوگیا، میانوالی کالونی دھوبی گھاٹ کے قریب پراسرار طور پر گولی لگنے سے 28 سالہ حارث خان زخمی ہوگیا ۔