ڈھاکا(نیوز ایجنسیاں/جنگ نیوز) بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کی سول نافرمانی کی تحریک شروع ہوگئی،عوامی لیگ اور پولیس کیساتھ تصادم میں 93افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں 14 پولیس افسر بھی شامل ہیں۔حکومت نے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کےلیے کرفیو کا اعلان کردیا۔ انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند کردی گئی، پیر سے بدھ تک تین روزہ تعطیل کا اعلان کردیا، عدالتیں بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گی۔ڈھاکا سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج جاری ہے،بنگلہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ عوام کیساتھ ہیں،سابق فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ فوج ہجوم کا سامنا نہ کرے،وزیراعظم حسینہ واجدنے کہا ہے کہ سڑکوں پر نکلنے والے طلباء نہیں دہشتگرد ہیں، انہیں کچل دیں گے،تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے حکمران جماعت کے دفاتر اورگاڑیوں کو آگ لگادی۔کئی مقامات پردھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔طلبا نے آج سے ڈھاکا کی جانب مارچ کی کال بھی دے دی ہے۔ گزشتہ مظاہروں کے برعکس آج ہونے والے کچھ مظاہروں میں پولیس اور فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مداخلت نہیں کی۔ حکومت نے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کےلیے کرفیو کا اعلان کردیا۔ انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند کردی گئی، پیر سے بدھ تک تعطیل کا اعلان کردیا، عدالتیں بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گی۔تازہ جھڑپیں کوٹا سسٹم مخالف مظاہرین اور حکمران جماعت کے کارکنوں کے درمیان ہوئی ہیں،عوامی لیگ اور اس کی طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے پولیس سے مل کر کوٹا مخالفین مظاہرین پر حملے بھی کیے ہیں، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، اسٹن گرنیڈز بھی چلائے ،طلبہ ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر موجود ہیں اور حکومت کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں ، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے والے طالبعلم نہیں دہشتگرد ہیں جو ملک کو غیرمستحکم کرنے نکلے ہیں ہم وطنوں سے اپیل ہے کہ ان دہشتگردوں کو سختی سے کچل دیں۔بنگلادیش کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف اقبال کریم نے سابق فوجی افسران کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ حسینہ واجد کی حکومت فوج کو واپس بلائے اور طلبہ کو مظاہرے کرنےکی اجازت دے۔دوسری جانب گزشتہ روز فوجی اہلکاروں سے خاطب کرتے ہوئے بنگلادیش کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزماں نے کہا ہے کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اب بھی کھڑی رہے گی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹفنڈ اور اسی نوعیت کے دیگر فنڈزکے شرح منافع میں کمی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...
کراچی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63A سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اس پرجیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد وفاقی بیوروکریٹسکے تقرر و تبادلے، ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی افتخار الحسن شاہ...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس ڈویژن کے منظورشدہ منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
واشنگٹن امریکا نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے وفاقی حکومت پر سیلاب امداد کے غلط استعمال کے...