لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت تین ماڈلز کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سے سروس چارجز لینے سے بھی روک دیا، وزیر اعلیٰ 14 - اگست کو پروگرام کی لانچنگ کریں گی پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے اور ٹال فری نمبر متعارف کروانے کا حکم دیا ،پی آئی ٹی بی خصوصی پورٹل تیار کرے گا، خواہش مند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پانچ مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے ، سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور،فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی۔ پرائیویٹ سکیموں میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر ”پھاٹا“ کے الاٹیز کو ملیں گے۔ حکومت پنجاب پرائیویٹ سکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لئے سبسڈی دے گی ۔دریں اثناء یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا شہداء کی تکریم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھائیں گے۔ شہداء پر فخر ہے،قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹفنڈ اور اسی نوعیت کے دیگر فنڈزکے شرح منافع میں کمی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...
کراچی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63A سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اس پرجیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد وفاقی بیوروکریٹسکے تقرر و تبادلے، ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی افتخار الحسن شاہ...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس ڈویژن کے منظورشدہ منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
واشنگٹن امریکا نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے وفاقی حکومت پر سیلاب امداد کے غلط استعمال کے...