اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ترکیہ اور پاکستان بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترکیہ نیوی کے وفد نے اپنے سربراہ چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل ابراہیم اوزیم کی قیادت میں گزشتہ روز پاکستان نیوی کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے برادر ملک ترکیہ کی بحریہ کے قائد اور وفد کا پرجوش استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے امیر البحر چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ ہوا۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوکو7ویں بار یہ عہدہ سنبھالنے پر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے محمد ایوب کو کنسلٹنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا ہے۔ محمد ایوب کی تقرری 3...
اسلام آ باد موجودہ حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کا ایک سال مکمل ہوگیاتاہم کونسل کاکوئی اجلاس نہ...
لاہورصارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کی...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے رو ز بلا یا گیا وفاقی کا بینہ کا اجلاس ملتوی کردیا ۔ اجلاس اب...
پشاورقومی احتساب بیورو پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں وزیرِاعظم کے مشیروسابق...