الیکشن ترمیمی بل آج قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کئے جانیکا امکان

05 اگست ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پیر کو ہونگے ،حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کئے جانے کا امکان ہے، حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے حوالے سے مذمتی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج سوموار کو 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے دئیے جانے والے ایجنڈے کے علاوہ حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل بھی پیش کیا جائے گا سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔