مجھ سے جھوٹ مت بولو، بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے

05 اگست ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں شدید تلخ کلامی ہوئی، جوبائیڈن نے اپنی گفتگو میں نیتن یاہو کو کہا کہ مجھ سے جھوٹ مت بولو، انہوں نے فلسطینی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ بیروت اور تہران میں قتل کی وارداتوں نے ہلا کر رکھ دیا ہے، معلوم نہیں اب ایران جوابی حملے سے گریز کرتا ہے یا نہیں، میری بے قدری مت کرو، حماس اور حزب اللہ رہنماوں کو تمہارے دورہ امریکا کے فوری بعد نشانہ بنایا گیا ہے۔