کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصافکے بانی عمران خان نے غیرملکی خبرایجنسی کے سوالات کے جوابات میں فوج کے ساتھ تعلقات برقرار نہ رکھنے کو بیوقوفی قرار دے دیا۔عمران خان کا کہنا تھاکہ فوج کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار نہ رکھنا بیوقوفی ہے، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور نجی شعبے میں فوج کے اہم کردار کے باعث اگر فوج کے ساتھ بہترین تعلقات نہ رکھے جائیں تو یہ حماقت ہو گی، فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ انتخابات میں ہماری اکثریت تسلیم کرنے تک حکومت یا فوج سے عدالت کے باہر کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔ شہباز شریف کی مخلوط حکومت سے ایسی کوئی بات چیت کرنےکا فائدہ نہیں، جو اصل قوت ہیں ان سے ہی بات کرنا زیادہ سودمند ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ فروری کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے دھاندلی زدہ انتخابات تھے، اگر آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں اور میرے خلاف بوگس کیس ختم کیے جائیں تو فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
اسلام آباد پاکستان میں سیاسی و مذہبی جماعتوں پر پابندی عائد کئے جانے کی تاریخ خاصی پرانی ہے کمیونسٹ پارٹی...
اسلام آباد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی اس مرتبہ پاکستان کے حصے میں آئی ہے پاکستان نے جس کیلئے ابتدائی...
اسلام آباد / کراچی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگادی ہے اور اس کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ رد کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہیں کسی نے گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ پوری...
اسلام آباد سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل...
کراچی جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر بنا یہاں قرآن کا قانون...