لاہور (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں پاکستانی اردو چینل مریم نواز کے ہتک عزت کیس پر بند ہورہا ہے ۔نیوزچینل نے اپنے وکلا کے مشورے پر کہ مذکورہ کیس میں اس کی شکست واضح ہے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برطانیہ میں توشہ خانہ کیس میں الزامات نشر کرنے پر ڈھائی لاکھ پونڈ اسٹرلنگ اخراجات ادا کرنے پڑ جاتے ۔ جس پر برطانیہ میں نیوزچینل نے اپنی نشریات بند کردی ہیں ۔ مسلم لیگ (نون) کی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برطانیہ ہائی کورٹ میں نیوزچینل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے ۔ چینل نے مریم نواز پر جھوٹےالزامات عائد کئے تھے کہ انہوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور بیورو کریٹس کی ملی بھگت سے توشہ خانہ سے تحائف وصول کئے ۔ واضح رہے کہ نیوزچینل نے برطانیہ میں سینیٹر اسحاق ڈار سے ہتک عزت کیس میں معذرت کرلی تھی۔ جب کہ برطانیہ میں ن لیگ کےرہنما ناصر محمود کے خلاف ہتک عزت ضمن میں مذکورہ چینل کو شکست ہوئی ،مذکورہ نیوزچینل پاکستان میں انڈسٹریل گروپ کی ملکیت ہے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینل نے 31 جولائی 2024 سے برطانیہ میں اپنی نشریات بند کردی ہیں ۔ جس کا مشورہ چینل کے وکلا نے مقدمے میں ممکنہ شکست کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا تھا۔ گذشتہ ماہ چینل نے برطانوی حکومت کے ریگولیٹری اور اسکائی انتظامیہ کو نوٹیفکیشن بھیجا تھاکہ کمپنی برطانیہ میں اپنی نشریات بند کررہا ہے ۔ مریم نواز نے برطانوی ہائی کورٹ میں مقدمہ اس وقت دائر کیا جب نومبر 2022 کو پروگرام میں مریم پر توشہ خانہ سے تحائف لینے کا الزام عائد کیا تھا۔ جس میں 10 لاکھ مالیت کی گھڑی محض 45 ہزار روپے ادا کرکے وصول کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ یہ ایک کرپٹ اسکیم تھی جس میں مبینہ طور پر بیوروکریٹس کا تعاون حاصل تھا۔ الزام جھوٹا تھاکیونکہ مریم نواز نے کبھی ایسا کوئی تحفہ حاصل نہیں کیا۔ جس پر چینل سے معذرت طلب کرنے کے علاوہ ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیاگیا۔ کیونکہ ان کی ساکھ اور شہرت کوشدید نقصان پہنچا ہے ۔ چینل نے اپنے مراسلے میں تسلیم کیا کہ عائد الزام کے دفاع میں کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ لیکن تکنیکی معاملات کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ اینکرز کو خبر سوشل میڈیا ذرائع سے ملی تھی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹفنڈ اور اسی نوعیت کے دیگر فنڈزکے شرح منافع میں کمی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...
کراچی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63A سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اس پرجیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد وفاقی بیوروکریٹسکے تقرر و تبادلے، ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی افتخار الحسن شاہ...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس ڈویژن کے منظورشدہ منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
واشنگٹن امریکا نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے وفاقی حکومت پر سیلاب امداد کے غلط استعمال کے...