کراچی، ڈھاکا (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف سراپا احتجاج طلباء اتحاد نے ملک بھر میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی، ڈھاکا سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، حکمران جماعت عوامی لیگ ، اس کی طلباء تنظیم چھاترا لیگ اور پولیس کیساتھ مظاہرین کی جھڑپیں، کم از کم 93 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے بیشتر کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ، مرنے والوں میں 14پولیس اہلکار ، احتجاجی طلباء کی بڑی تعداد کیساتھ ساتھ حکمران جماعت عوامی لیگ اور ان سے منسلک ذیلی تنظیموں کے کارکنان ، اپوزیشن جماعت بی این پی اور ان کی ذیلی طلباء تنظیم کے کارکنان بھی شامل ہیں، مختلف شہروں میں جلاو گھیراو، ملک بھر میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ،ٹرین سروس معطل ، عدالتوں کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ سڑکوں پر نکلنے والے طلباء نہیں دہشتگرد ہیں ، انہیں کچل دیں گے ،سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد حسینہ واجد نے کہا کہ عوام ان دہشتگردوں کیساتھ سختی سے نمٹیں ، ملک بھر میں تین روزہ عام تعطیل کا بھی اعلان کردیا گیا ، بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے کہا کہ فوج عوام کے اعتماد کی علامت ہے اور اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، ہم ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری افواج عوام کی حفاظت کی خاطر اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کے لیے مستعد اور مکمل طور پر تیار ہیں، فوج نے ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا ہےکہ وہ کرفیو کی پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں ، بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیفس اور آرمی افسران نے ملک کی مسلح افواج سے عام طلبہ کے ہجوم کا سامنا نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ امتیازی سلوک کے خلاف سراپا احتجاج طلباء نے کرفیو کا نفاذ مسترد کرتے ہوئے آج (پیر کو) "ڈھاکا کی طرف مارچ " کا اعلان کردیا ہے ، مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ ہے شیخ حسینہ کی زیرقیادت حکومت مستعفی ہو ، احتجاجی طلباء نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی مارچ میں شریک ہوں ۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ بنگلہ دیش میں "حیران کن تشدد" ختم ہونا چاہیے، انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ پرامن مظاہرین کو نشانہ بنانا بند کرے۔ قبل ازیں احتجاجی مظاہروں کے پرتشدد شکل اختیار کرنےکے بعد مختلف شہروں میں مظاہرین نے متعدد گاڑیوں، عمارتوں اور املاک کو آگ لگادی،مقامی اخبار کے مطابق مشتعل افراد نے ٹیکسٹائل ، گارمٹنٹس ملزاور پلاسٹک سمیت پانچ ملز کو بھی جلا دیا ، کئی علاقوں میں مظاہرین پر مسلح جتھوں نے حملے کئے اور انہیں چن چن کر گولیوںکا نشانہ بنایا گیا ، صرف ڈھاکا میں 12افراد فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں مارے گئے جن میں یونیورسٹیوں کے طلباء بھی شامل ہیں۔ سراج گنج کے علاقے میں 18افراد پرتشدد واقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں 13 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ، نامعلوم افراد نے عنایت پور پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر وہاں موجود 13 پولیس اہلکاروں کو تشدد کرکے ہلاک کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق چند افراد نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولا، وہاں توڑ پھوڑ کی اور املاک کو آگ لگادی، مشتعل افراد نے ڈیوٹی پر موجود13اہلکاروں کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مظاہروں میں ان کے 300سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ کمیلا کے علاقے میں بھی ایک پولیس اہلکار کو ہجوم نے تشدد کرکے مار ڈالا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق فینی اور لکشمی پور میں 8،8افراد مارے گئے ، نارسندگی میں6افراد ، رنگ پور ، سلہٹ اور بوگورا میں4، 4افراد پرتشد د واقعات میں ہلاک ہوئے ، پبنہ ، کشور گنج، شیر پور ، کمیلا اور منشی گنج میں 3،3افراد لقمہ اجل بنے، کاکس بازار بریشل، بھولا ، جوئے پور ہٹ ، ہبی گنج اور سوار میں ایک ایک شخص فائرنگ اور دیگر واقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ احتجاجی طلباء نے اتوار کی شام سے غیر معینہ مدت کے لئے ملک گیر کرفیو کو مسترد کر دیا ہے۔ طلباء تحریک کے رابطہ کاروں میں سے ایک حسنات عبداللہ نے اتوار کی شام ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ، ’’ایک نکاتی تحریک چلانے کے بعد ان کا (حکومتی) کوئی بھی حکم موثر نہیں رہا۔ لہذا، ہم حکومت کے اعلان کردہ کرفیو کو مسترد کرتے ہیں۔سابق فوجی افسران نے اتوار کی سہ پہر ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس کا مقصد ملک کی موجودہ صورتحال میں بحران کو حل کرنے کے حوالے سے تجاویز دینا تھا۔ ایک تحریری بیان میں سابق آرمی چیف اقبال کریم بھویاں نے کہا کہ ’فوری طور پر مسلح افواج کو واپس آرمی کیمپ میں لانا اور انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا ضروری ہے۔‘
اسلام آباد سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لئے کل 9بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔ تشکیل دیئے گئے بینچز...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ماتحت چلنے والی پبلک سیکٹر ورچوئل یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے...
بیروت فرانسیسی خبررساں ایجنسی نےحزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی...
اسلام آباد وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جس کے...
اسلام آباد ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ...