اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے یوم آزادی پاکستان بھرپورانداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جشن آزادی کیسے منائیں ؟وزیر اعظم شہباز شریف نے14اگست2024کے پروگرام کی تیاریوں پر کمیٹی تشکیل دیدی۔ 10رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔کمیٹی کو3 روز میں 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی وزیراعظم کی تقریر، پیغامات اوردیگر تقریبات کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دے گی۔ کمیٹی کے لیے سیکرٹریل سپورٹ وزارت اطلاعات ونشریات فراہم کرے گی۔ کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم ڈا کٹرمصدق ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور چیئر مین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ٗسیکریٹری ٹو وزیراعظم، سیکرٹری کابینہ اورسیکرٹری اطلاعات شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز ٗجوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد کمیٹی میں شامل ہیں۔وزیر اعظم آفس کی ایڈیشنل سیکرٹری سارہ اسلم نے کمیٹی کے قیام کا خط جاری کردیا ہے جس کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
کراچی کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اورغیر ملکی سمیت 10؍ افراد زخمی ہوگئے جبکہ...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بیوقوف بنا گیا اس نے سب کچھ سکرپٹ کے...
اسلام آباد / کراچی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگادی ہے اور اس کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر بنا یہاں قرآن کا قانون...
اسلام آباد شاہراہ دستور اسلام آباد پر تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے پرفارمنس آڈٹ میں...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ رد کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے...