لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اپنی چھت ……اپنا گھرپروگرام کے تحت تین ماڈلز کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے بھی روک دیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف 14 - اگست کو پروگرام کی لانچنگ کریں گی پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے اور عوام کی سہولت کے لئے ٹال فری نمبر متعارف کروانے کا حکم دیا ،پی آئی ٹی بی خصوصی پورٹل تیار کرے گا، خواہش مند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فارم ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ ایک تا پانچ مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے ،آسان قسط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور،فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی۔ پرائیویٹ سکیموں میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر ”پھاٹا“ کے الاٹیز کو ملیں گے۔ پھاٹا کے الاٹی پرائیویٹ سکیم میں گھر لینے پر پانچ سال میں گھر کے اقساط ادا کریں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت پنجاب پرائیویٹ سکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لئے سبسڈی دے گی۔ کسی بھی شہر یا گاؤں میں 70ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے۔ پانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کے لئے بلا سود قرض ملے گا۔ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز پر حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔دریں اثناء یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے 4 اگست شہداء کی یاد دلاتا ہے ،شہداء کی تکریم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، حکومت پنجاب ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کچہ کے علاقے سمیت ہر علاقے میں پولیس فورس قابل قدر فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھائیں گے۔ شہداء پر فخر ہے،قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...