اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نےپاورسیکٹر کی ڈھا نچہ جا تی ( Structural) اصلاحات پرعمل درآمدکےلیےٹاسک فورس تشکیل دینےکی منظوری دیدی ۔ حکومتی ذ رائع کے مطا بق ٹاسک فورس کےچیئرمین وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری ہوں گے، نومنتخب معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ، لیفٹننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے، گریڈ 21 کے افسر سید زکریا علی شاہ کمیٹی میں بطور رکن شامل کئے گئے ہیں ۔ ٹاسک فورس میں نیپرا،سی پی پی اے،پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی کے ارکان شامل ہوں گے، ٹاسک فورس ایک مہینے کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش، آئی پی پیزکے کیپسٹی پیمنٹس میں کمی سے متعلق سفارشات دے گی۔ آئی پی پیز سےمتعلق دیگر امور پر بھی ٹاسک فورس کوسفارشات دینے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹاسک فورس پاور سیکٹر کو مالی طور پر پائیدار بنانے کے لیے سفارشات دے گی۔
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
کراچی کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اورغیر ملکی سمیت 10؍ افراد زخمی ہوگئے جبکہ...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بیوقوف بنا گیا اس نے سب کچھ سکرپٹ کے...
اسلام آباد / کراچی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگادی ہے اور اس کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر بنا یہاں قرآن کا قانون...
اسلام آباد شاہراہ دستور اسلام آباد پر تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے پرفارمنس آڈٹ میں...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ رد کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے...