اسلام آباد ( نمائندگان جنگ ) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف آج یوم استحصال اور یوم سیاہ منائیں گے،قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کرائی جائے گی، اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی قیادت میں کشمیر یکجہتی واک کی جائیگی ،نائب وزیر اعظم اور دیگر مقررین بعد ازاں واک کے شرکاءسے خطاب بھی کریں گے، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں سیمینار ہوگا جس میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ خطاب کرینگی ،یوم استحصال کے موقع پر کشمیر کے مختلف حصوں میں سیمینارز،کانفرنسیں اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، دنیا کے سامنے بھارت کے خونی چہرے کو بے نقاب کیا جائے گا اور 5 اگست 2019 سے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کو اجاگر کیاجائے گا، وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 5 اگست کے ہندوستانی اقدام کے خلاف دنیا بھر میں یوم استحصال منایا جائے گا، 5 اگست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے منطقی انجام تک ان کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، یوم استحصال کے موقع پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاج کریں۔
اسلام آباد سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لئے کل 9بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔ تشکیل دیئے گئے بینچز...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ماتحت چلنے والی پبلک سیکٹر ورچوئل یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے...
بیروت فرانسیسی خبررساں ایجنسی نےحزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی...
اسلام آباد وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جس کے...
اسلام آباد ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ...