مشرق وسطی میں کشیدگی، فرانس، سعودیہ سمیت کئی ممالک کی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

05 اگست ، 2024

لاہور(نیوزڈیسک)مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث فرانس، سعودیہ سمیت کئی ممالک کی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے ،سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ریاض سے سعودی وزارت خارجہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سعودی شہری لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ لبنان میں سعودی سفارتخانہ جنوبی علاقے کی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔