لاہور (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں پاکستانی اردو چینل مریم نواز کے ہتک عزت کیس پر بند ہورہا ہے ۔نیوزچینل نے اپنے وکلا کے مشورے پر کہ مذکورہ کیس میں اس کی شکست واضح ہے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برطانیہ میں توشہ خانہ کیس میں الزامات نشر کرنے پر ڈھائی لاکھ پونڈ اسٹرلنگ اخراجات ادا کرنے پڑ جاتے ۔ جس پر برطانیہ میں نیوزچینل نے اپنی نشریات بند کردی ہیں ۔ مسلم لیگ (نون) کی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برطانیہ ہائی کورٹ میں نیوزچینل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے ۔ چینل نے مریم نواز پر جھوٹےالزامات عائد کئے تھے کہ انہوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور بیورو کریٹس کی ملی بھگت سے توشہ خانہ سے تحائف وصول کئے ۔ واضح رہے کہ نیوزچینل نے برطانیہ میں سینیٹر اسحاق ڈار سے ہتک عزت کیس میں معذرت کرلی تھی۔ جب کہ برطانیہ میں ن لیگ کےرہنما ناصر محمود کے خلاف ہتک عزت ضمن میں مذکورہ چینل کو شکست ہوئی ،مذکورہ نیوزچینل پاکستان میں انڈسٹریل گروپ کی ملکیت ہے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینل نے 31 جولائی 2024 سے برطانیہ میں اپنی نشریات بند کردی ہیں ۔ جس کا مشورہ چینل کے وکلا نے مقدمے میں ممکنہ شکست کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا تھا۔ گذشتہ ماہ چینل نے برطانوی حکومت کے ریگولیٹری اور اسکائی انتظامیہ کو نوٹیفکیشن بھیجا تھاکہ کمپنی برطانیہ میں اپنی نشریات بند کررہا ہے ۔ مریم نواز نے برطانوی ہائی کورٹ میں مقدمہ اس وقت دائر کیا جب نومبر 2022 کو پروگرام میں مریم پر توشہ خانہ سے تحائف لینے کا الزام عائد کیا تھا۔ جس میں 10 لاکھ مالیت کی گھڑی محض 45 ہزار روپے ادا کرکے وصول کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ یہ ایک کرپٹ اسکیم تھی جس میں مبینہ طور پر بیوروکریٹس کا تعاون حاصل تھا۔ الزام جھوٹا تھاکیونکہ مریم نواز نے کبھی ایسا کوئی تحفہ حاصل نہیں کیا۔ جس پر چینل سے معذرت طلب کرنے کے علاوہ ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیاگیا۔ کیونکہ ان کی ساکھ اور شہرت کوشدید نقصان پہنچا ہے ۔ چینل نے اپنے مراسلے میں تسلیم کیا کہ عائد الزام کے دفاع میں کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ لیکن تکنیکی معاملات کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ اینکرز کو خبر سوشل میڈیا ذرائع سے ملی تھی۔ جب توشہ خانہ اسکینڈلز سامنے آئے تھے ۔ جب وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر 2002 سے توشہ خانہ تحائف حاصل کرنے والوں کی فہرست شائع کی تھی۔ ریکارڈ سے بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے دو کروڑ 17 لاکھ روپے مالیتکی گھڑی اپنے پاس رکھی جو 18 قیراط سونے اور ہیروں سے مرصع ہے ۔ جس کی اصل مالیت ساڑھے آٹھ کروڑ روپے ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے کہا کہ مریم نواز نے کبھی توشہ خانہ سے استفادہ نہیں کیا ۔ اور لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں ۔
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
کراچی کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اورغیر ملکی سمیت 10؍ افراد زخمی ہوگئے جبکہ...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بیوقوف بنا گیا اس نے سب کچھ سکرپٹ کے...
اسلام آباد / کراچی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگادی ہے اور اس کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر بنا یہاں قرآن کا قانون...
اسلام آباد شاہراہ دستور اسلام آباد پر تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے پرفارمنس آڈٹ میں...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ رد کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے...