اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ترکیہ اور پاکستان بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترکیہ نیوی کے وفد نے اپنے سربراہ چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل ابراہیم اوزیم کی قیادت میں گزشتہ روز پاکستان نیوی کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے برادر ملک ترکیہ کی بحریہ کے قائد اور وفد کا پرجوش استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے امیر البحر چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ ہوا۔ ترکیہ نیوی کے ایڈمرل نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی میری ٹائم سکیورٹی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ پاک بحریہ اور ترکیہ بحریہ کے مابین چھٹے ماہرین کی سطح کے سٹاف مذاکرات نیول ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔ مذاکرات کے دوران مشترکہ آپریشنل تربیت اور تکنیکی شعبوں سے متعلق وسیع امور پر بات چیت ہوئی۔ ترکیہ نیوی کے وفد کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحری افواج کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا آئینہ دار ہے۔ اس سے قبل ترکئے نیوی کے چیف آف سٹاف کی قیادت میں ترکئے بحریہ کے وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈر سے اہم مذاکرات کئے تھے۔ ترک وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکئے نیوی کے جنگی جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور جنگی مشق میں حصہ لیا۔
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
کراچی کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اورغیر ملکی سمیت 10؍ افراد زخمی ہوگئے جبکہ...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بیوقوف بنا گیا اس نے سب کچھ سکرپٹ کے...
اسلام آباد / کراچی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگادی ہے اور اس کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر بنا یہاں قرآن کا قانون...
اسلام آباد شاہراہ دستور اسلام آباد پر تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے پرفارمنس آڈٹ میں...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ رد کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے...