وزیر اعظم نےنگران کابینہ کے وزیر توانائی محمد علی کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا

05 اگست ، 2024

اسلام آ باد ( ر انا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نےنگران کابینہ کے وزیر توانائی محمد علی کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔وزیر اعظم نے محمد علی کو اپنا معا و ن خصوصی مقرر کیا ہے۔ ان کا مرتبہ ( Status) وزیر مملکت کے مساوی ہو گا۔ وزیر اعظم نےیہ تقرری رولز اآف بزنس 1973کے رول 4(6) کے تحت کی ہے۔ کا بینہ ڈویژن نے ان کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کر دیا ہے۔محمد علی پاکستان کی چند معروف کمپنیوں جن میں ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز، کنورج ٹیکنالوجیز، الیکسر سکیورٹیز اور الشہیر کارپوریشن کے بانی ہیں ۔انہوں نے امریکہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات میں بھی کام کیا اور کمپنیاں قائم کی ہیں۔ انہوں نے معروف پاکستانی کارپوریٹس، اسٹاک ایکسچینج، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس ایڈوائزری گروپ اور کابینہ کی حکومت پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں بھی خدمات انجام دیں۔2011ء سے 2013ء تک محمد علی ایس ای سی پی کے چیئرمین رہے جہاں انہوں نے پارلیمنٹ کے ذریعے مختلف قوانین کی کامیاب منظوری اور نفاذ کو یقینی بنا کر پاکستان کے کیپٹل مارکیٹ اور کارپوریٹ گورننس کے منظر نامے کو کامیابی کے ساتھ از سر نو ترتیب دیا۔