اسلام آباد( نمائندہ جنگ) صدر اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم کیلئے جان دینےوالے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس فرنٹ لائن ہے ،انہوں نے کہا قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس شہداء نے گراں قدر خدمات انجام دیں،پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہےدہشتگردی کیخلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے پولیس کے جوان ملک کے مختلف حصوں میں سماج دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،پوری قوم کی جانب سے پولیس شہداء کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
کراچی کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اورغیر ملکی سمیت 10؍ افراد زخمی ہوگئے جبکہ...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بیوقوف بنا گیا اس نے سب کچھ سکرپٹ کے...
اسلام آباد / کراچی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگادی ہے اور اس کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر بنا یہاں قرآن کا قانون...
اسلام آباد شاہراہ دستور اسلام آباد پر تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے پرفارمنس آڈٹ میں...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ رد کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے...