سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر ، نسلی فسادات ، غنڈہ گردی میں ملوث افراد پچھتائیں گے ، برطانوی وزیراعظم

05 اگست ، 2024

کراچی/ لندن (نیوزڈیسک / مرتضیٰ علی شاہ )برطانیہ میں تین نوجوان لڑکیوں کے قتل میں تارک وطن کے ملوث ہونے کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نسلی فسادات پھوٹ پڑے ، مسلمانوں بالخصوص ایشیائی نژاد باشندوں کو نشانہ بنایا گیا ، مساجد پر بھی حملے کئے گئے ، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے غنڈہ گردی میں ملوث افراد پچھتائیں گے ، ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کو سزائیں دینے کیلئے عدالتیں 24گھنٹے کھلی رہیں گی،کیئر اسٹارمر، مساجد کے تحفظ کا اعلان ۔ برطانوی وزیر اعظم نے انتہائی دائیں بازو کے غنڈوں کے فسادات، مساجد پر حملے اور نسلی اقلیتوں کے بعد فوری انصاف کا وعدہ کیا ہے۔