پنجاب میں پولیو وائرس کی تصدیق پر محکمہ صحت میں ہائی الرٹ

05 اگست ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے ضلع چکوال میں چھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق پر محکمہ صحت کو الرٹ کردیا گیا ہے اورصوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو اس حوالے سے ٹھوس حفاظی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، صوبائی صحت حکام نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے تمام سسٹمز، مائکرو پلانز، مانیٹرنگ میکانزم، ٹرانزٹ پوائنٹس کا دوبارہ جائزہ لیں۔