اسلام آباد(این این آئی)پاورڈویژن نے بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردیں اور کہا بجلی چوری روکنے کی مہم پر آنیوالے اخراجات قطعی طور پرصارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں،اس حوالے سے میڈیا کے مختلف حصوں میں آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور اس مہم کیلئے تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈنمبر کو ہر شہری کا میڈیکل ریکارڈ نمبر قرار...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت اور ماتحت اداروں کے 33ترقیاتی منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال...
اسلام آباد 67ہزار نجی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں پہنچ...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ ٹرائل...
نیویارک آئی ایم ایف اور امریکی مالیاتی اداروں نے بھی صدر ٹرمپ کی ٹیرف عائدکرنے کی پالیسی سے اختلافات کرتے...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے بلوچستان سے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا کا ستعفیٰ منظور کرلیا ۔ذرائع کے مطابق...