پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے ‘ہمارا مقابلہ اندرونی اور بیرونی سازشوں سے ہے‘دہشت گرد جو حملے کر رہے ہیں یہ جہاد نہیں جہالت ہے‘یہ جہادی نہیں جاہل ہیں ‘اپنے مسلمان بھائیوں کو مارنا جہاد نہیں ہے‘دہشت گرد اپنی اصلاح کریں لوگوں کو شہید نہ کریں‘ انہوں نے صوبے کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شہدا کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا بھی اعلان کردیا۔پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پیسے ہوں نہ ہوں مگر ہماری ترجیح ہوگی کہ پولیس کو وسائل فراہم کریں‘فوجی کا بیٹا اور بھائی ہوں‘فوج اور تمام محکمے جنہوں نے شہادتیں دی ہیں ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔جب تک امن قائم نہیں ہوگا ملک خوش حال نہیں ہوسکتا۔وزیراعلیٰ نے ٹریفک جرمانوں کا 20 فیصد شہدا کے خاندانوں کو دینے کا اعلان بھی کیا۔
اسلام آبادوزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی...
کراچی کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اورغیر ملکی سمیت 10؍ افراد زخمی ہوگئے جبکہ...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بیوقوف بنا گیا اس نے سب کچھ سکرپٹ کے...
اسلام آباد / کراچی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگادی ہے اور اس کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر بنا یہاں قرآن کا قانون...
اسلام آباد شاہراہ دستور اسلام آباد پر تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے پرفارمنس آڈٹ میں...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ رد کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے...