اسلام آباد (رانا غلام قادر) کابینہ ڈویژن میں بھی ایک مرد افسر کی جانب سے ماتحت گریڈ سترہ کی خاتون مائیکرو فلمنگ افسر کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انکوائری میں متعلقہ افسر کے خلاف ہراساں کئے جانے کی شکایت ثابت ہوگئی۔ جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن رانا منظور احمد نے انکوائری کی۔ خاتون افسر نے شکایت کی تھی کہ ان کے انچارج افسر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل این ڈی ونگ انہیں مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔ کیمروں سے ان کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔ ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹس (PERS) کو دانستہ التواء میں رکھا ہوا ہے۔ ان سے رویہ غیر شائستہ ہے۔ انکوائری میں متعلقہ افسر کے خلاف کی گئی شکایات میں سے کچھ شکایات ثابت ہوگئیں۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی منظوری دی۔ سیکرٹری کابینہ نے افسر کو 5 سال کیلئے سالانہ انکریمنٹ کو معطل کرنے کی سزا دی ہے۔ یہ کارروائی پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ 2010 کی سیکشن 2(h) ( 11) کے تحت کی گئی ہے۔
اسلام آباد سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لئے کل 9بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔ تشکیل دیئے گئے بینچز...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ماتحت چلنے والی پبلک سیکٹر ورچوئل یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے...
بیروت فرانسیسی خبررساں ایجنسی نےحزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی...
اسلام آباد وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جس کے...
اسلام آباد ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ...