الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم نجی قانون سازی ہوگی

05 اگست ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) الیکشن ایکٹ مجریہ 2017ء کی دوسری ترمیم آج (پیر) کو قومی اسمبلی سے منظور ہو نے کے بعد سینیٹ کی منظوری کے لئے ارسال ہوگی تو اس کی حیثیت پارلیمنٹ کی نجی قانون سازی کی ہوگی جس میں حکومت کا براہ راست کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور کسی عدالت یا اتھارٹی کے لئے ممکن نہیں ہوگا کہ وہ اس قانون کو بنانے میں کسی جماعت یا حکومت کو ذمہ دار قرار دے سکے۔