کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ہماری حکومت قائم ہونے کے بعد وزیراعظم کی پہلی ہدایت یہی تھی کہ بجلی کو سستی کریں، بجلی کے اوپر سود اور روپے کی قدر کم ہونے کا بوجھ ہے جسکی وجہ سے بجلی کا استعمال کم ہوتا جارہا ہے، بجلی کا استعمال کم ہونے کا بھی الٹا ایک بوجھ پڑتا ہے، بجلی کے بل کم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، ہم فل اسپیڈ سے رواں دواں ہیں جلد ہی عوام کو ریلیف دینگے، ہماری حکومت نے جماعت اسلامی کو انگیج کیا ہوا ہے، یہ سیاسی ایشو نہیں ہے اس وقت حکومت اپوزیشن سے چار قدم آگے کام کررہی ہے،اس کے اوپر سیاست کرنے کی کوئی تک نہیں ہے،یہ حکومت جتنا اس کام میں سنجیدہ ہے اتنا آج تک کوئی نہیں رہا، حافظ نعیم الرحمن آج مناظرہ کرلیں گریٹ ڈیبیٹ کرلیں، اپنے ساتھ چار انجینئرز بھی لے آئیں میں اکیلا ان کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہوں، ہم تمام آئی پی پیز کے کیس کو ری اسٹڈی کررہے ہیں کافی تفصیل میں پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...