اسلام آباد (ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) سینیٹ کے سابق چیئرمین اورپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کو خطرے والی بات خواجہ آصف نے کی تھی، حکومت پہلے یہ بتائے اسے خطرہ کیا ہے، اگر ہے تو آئینی طریقے سے نمٹا جائے، اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ میرا نہیں ہے، سسٹم ڈی ریل ہوا تو ملک کا نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی سے انٹرویو میں نیئر بخاری نے کہا کہ اگر حکومت کو خطرہ لگ رہا ہے تو وزیرِ اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کو توڑنے کی تجویز صدر کو دیں اور نئے انتخابات کرا لیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت سے کہا ہے کہ انہیں اسمبلی میں جو بھی حمایت چاہیے وہ انہیں فراہم کی جائے گی۔ البتہ حکومت ڈیلیور بھی کرے۔ اگر موجودہ حکومت ٹوٹنے کے دہانے پر آ جاتی ہے تو پھر کیا حل ہے؟ اسٹیبلشمنٹ بھی ویسے ہی تو نہیں چڑھ دوڑے گی۔ اسکی بھی کچھ وجوہات ہونی چاہیئں۔نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ قابل اعتبار نہیں۔ وہ بات کر کے اس پر قائم نہیں رہتے۔ وہ ایک لمحے ایک بات کرتے ہیں اور دوسرے لمحے دوسری بات۔ ایک دن وہ کہتے ہیں محمود خان اچکزائی کو اختیار دیا اور دوسرے دن کہتے ہیں کہ انہیں اختیار نہیں دیا۔ گفتگو ان سے ہوتی ہے جس پر اعتماد ہو کہ وہ یہ بات کرے گا تو اس پر کھڑا رہے گا۔ان کے بقول پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ آئین بالا دست ہے اور حل آئین کے مطابق بیٹھ کر نکالنا ہے ورنہ اگر سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو شاید کسی ایک فائدہ ہو جائے اور کسی دوسرے کا نقصان ہو جائے لیکن بالآخر نقصان ملک کا ہی ہو گا۔نیئر بخاری نے کہا کہ وفاقی وزراء اگر سمجھتے ہیں کہ انہیں خطرہ ہے تو وہ ان سے معلومات کا تبادلہ کریں۔ نظام کا انحصار موجودہ حکمرانوں اور ایک جماعت پر ہے۔ صدر زرداری کہہ رہے ہیں کہ آ ئیں بیٹھ کر بات کریں۔ لیکن کوئی تیار نہیں۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...