کسی ادارے کو روکنا یا ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، طلال چوہدری

05 اگست ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ کسی ادارے کو روکنا یا ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، اقلیتی فیصلے کے نصف نکات بھی تسلیم کرلیں تو اکثریتی فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ، قانون بننے کے بعد اسے کوئی ادارہ محاذ آرائی سمجھ لے یہ آئین سے باہر کی بات ہے، پارلیمنٹ motherانسٹی ٹیوشن، کیسے کسی ادارے کے ماتحت ہوجائے، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن پاکستان کنور دلشاد نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے جو سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ آیا تھا وہ اکثریتی فیصلہ تھا، اکثریتی فیصلہ آئین اور قانو ن کے مطابق اسی پر عملدرآمد کرنا پڑتا ہے ، ۔ ساری ذمہ داری اب الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عائدہوتی ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کروائے۔