کراچی/ لندن (نیوزڈیسک / مرتضیٰ علی شاہ ) برطانیہ میں تین نوجوان لڑکیوں کے قتل میں تارک وطن کے ملوث ہونے کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نسلی فسادات پھوٹ پڑے ، مسلمانوں بالخصوص ایشیائی نژاد باشندوں کو نشانہ بنایا گیا ، مساجد پر بھی حملے کئے گئے ، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے غنڈہ گردی میں ملوث افراد پچھتائیں گے ، ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کو سزائیں دینے کیلئے عدالتیں 24گھنٹے کھلی رہیں گی،کیئر اسٹارمر، مساجد کے تحفظ کا اعلان ۔ برطانوی وزیر اعظم نے انتہائی دائیں بازو کے غنڈوں کے فسادات، مساجد پر حملے اور نسلی اقلیتوں کے بعد فوری انصاف کا وعدہ کیا ہے۔ کیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ نسل پرستوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ برطانوی وزيراعظم کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تنبیہہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھلائی گئی کہ قاتل مسلمان اور غیرقانونی تارک وطن ہے، سوشل میڈیا نے ان لوگوں کو بھی بولنےکا موقع فراہم کیا جن پر پہلے پابندی تھی۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی حکومت نے ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کو سزائیں دینےکے لیے عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس نے واضح کیا ہےکہ غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، واقعہ دہشت گردی ہے اور نہ ہی ملزم مسلمان ہے۔ قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب میں وزیر اعظم نے رودرہم میں پناہ گزینوں کے ہوٹل پر حملے کی مذمت کی اور وعدہ کیا کہ بدامنی میں ملوث افراد کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ سے بات کرتے ہوئے کیر نے کہا کہ سڑکوں پر آنے والے فسادی اور جو لوگ اس کارروائی کی آن لائن حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور پھر خود بھاگ جاتے ہیں، کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دریں اثناء وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ مساجد کو ایک نئے ’’تیز ردعمل کے عمل‘‘ کے تحت زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے گا جو عبادت گاہوں پر مزید حملوں کے خطرے سے فوری طور پر نمٹنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس ملک میں لوگوں کو محفوظ رہنے کاحق حاصل ہے، اور پھر بھی ہم نے مسلم کمیونٹیز کو نشانہ بنایا، مساجد پر حملے ہوتے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ جان لیں کہ یہ پرتشدد ہجوم ہمارے ملک کی نمائندگی نہیں کرتا اور ہم انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے...
لاہور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی صورت حال انتہائی تشویش ناک، حکومت بوکھلاہٹ کا...
ننکانہ صاحب ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج کے پیش نظر جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا۔جرمن وفد نے...
راولپنڈیپاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،حکام کے مطابق مڈل ایسٹ...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست...
کراچی گورنر سندھ/ چانسلر کامران خان ٹیسوری نے گورنرہاؤس میں شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کے خصوصی...
لاہور پاکستان تحریکِ انصاف کے 2014کے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10سال بعد لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر...
پشاور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات حد...