اسلام آباد (رانا غلام قادر) کابینہ ڈویژن میں بھی ایک مرد افسر کی جانب سے ماتحت گریڈ سترہ کی خاتون مائیکرو فلمنگ افسر کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انکوائری میں متعلقہ افسر کے خلاف ہراساں کئے جانے کی شکایت ثابت ہوگئیجوائنٹ سیکرٹری ایڈمن رانا منظور احمد نے انکوائری کی۔ خاتون افسر نے شکایت کی تھی کہ ان کے انچارج افسر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل این ڈی ونگ انہیں مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔ کیمروں سے ان کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔ ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹس (PERS) کو دانستہ التواء میں رکھا ہوا ہے۔ ان سے رویہ غیر شائستہ ہے۔ انکوائری میں متعلقہ افسر کے خلاف کی گئی شکایات میں سے کچھ شکایات ثابت ہوگئیں۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی منظوری دی۔ سیکرٹری کابینہ نے افسر کو 5 سال کیلئے سالانہ انکریمنٹ کو معطل کرنے کی سزا دی ہے۔ یہ کارروائی پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ 2010 کی سیکشن 2(h) ( 11) کے تحت کی گئی ہے۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نےایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد اور...
کراچی امریکی جریدے فوربز کے مطابق پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع بھارت کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کے لیے ایک...
کراچی جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ...
اسلام آبادتہمینہ عامر کو آرٹی او راولپنڈی ،سعدیہ صد گیلانی نے چیف کمشنر لاہور کی 22گریڈ میں تعیناتی، تہمینہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’ نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی...
اسلام آباد بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کاامکان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سےجون کی ماہانہ فیول...
اسلام آباد حکومت UAE کی سرمایہ کاری کیلئے فوری ثمر آور منصوبوں کی نشاندہی میں سرگرم، وزیراعظم نے ایک 13رکنی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس...