کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر عوام خود نکل کر حکمرانوں کا گھیراؤ کرنے لگیں ان کا گھروں سے نکلنا مشکل کردیں اور حالات قابو سے باہر ہوجائیں تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟س لیے ہم کہتے ہیں کہ وزیر اعظم حالات کو قابو سے باہر ہونے سے پہلے عوام کے مطالبات پورے کریں۔جماعت اسلامی کے مطالبات عوام کا جائز حق ہے انہیں تسلیم کیا جائے،اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو لاہور،پشاور اورکوئٹہ کے گورنر ہاؤس پر بھی دھرنے دیے جائیں گے، شاہراہیں بند کردی جائیں گی،وزیر اعظم عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے مطالبات منظور کرلیں ورنہ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب کراچی میں لوڈشیڈنگ‘کے الیکٹرک کی عوام دشمنی،گیس وبجلی کے بھاری بل، ظالمانہ سلیب سسٹم، آئی پی پیز سے عوام دشمن معاہدوں، ظالمانہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے و تاجروں پر ٹیکسزکے خلاف کراچی میں گورنر ہاؤس پر جاری دھرنے کے دوسرے دن فیملی دھرنے وعظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دھرنا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت راولپنڈی میں 11دن سے جاری دھرنے کا تسلسل اور اس سے اظہار یکجہتی کے لیے دیا جارہا ہے۔جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی و نائب امیر کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ،رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق،امیرجماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جماعت اسلامی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی،امیرجماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام ودیگر نے بھی خطا ب کیا۔جبکہ سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔کراچی میں گورنر ہاؤس پر جاری دھرنا دوسرے دن بھی جاری رہا،امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے ہفتہ کی شب گورنر ہاؤس کے سامنے ہی گزاری اور وہی قیام کیا،اتوار کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد درس قرآن کا اہتمام کیا گیا اور شرکاء کے لیے ناشتے کا بھی انتظام کیا گیا۔واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کی جانب سے بھیجے گئے ناشتے کو شرکاء نے یہ کہہ کر واپس کردیا کہ ہمیں عوام کے مسائل کا حل چاہیئے ناشتہ نہیں، ہمارے مطالبہ منظور کیے جائیں،گورنر وفاق کے نمائندے ہیں،مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں ورنہ گورنر ہاؤس خالی کریں اور گھر چلے جائیں۔دوپہر میں منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی اور جماعت اسلامی کے مطالبات حق دو کراچی و حق دو عوام تحریک کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسائل کے حل تک دھرنا جاری رہے گا۔دھرنا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت راولپنڈی میں 11دن سے جاری دھرنے کا تسلسل اور اس سے اظہار یکجہتی کے لیے دیا جارہا ہے۔
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے...
لاہور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی صورت حال انتہائی تشویش ناک، حکومت بوکھلاہٹ کا...
ننکانہ صاحب ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج کے پیش نظر جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا۔جرمن وفد نے...
راولپنڈیپاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،حکام کے مطابق مڈل ایسٹ...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست...
کراچی گورنر سندھ/ چانسلر کامران خان ٹیسوری نے گورنرہاؤس میں شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کے خصوصی...
لاہور پاکستان تحریکِ انصاف کے 2014کے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10سال بعد لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر...
پشاور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات حد...