اسلام آباد(مہتاب حیدر) ایف بی آر اور ایف آئی اے کی جانب سے ایک دوسرے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور اب یہ معاملہ قانونی مقدمہ بازی تک جا پہنچا ہے۔ یہ ریاست بنام ریاست کا ایشو ہے کیونکہ ریاست کا ایک ادارہ دوسرے کے خلاف درخواست دائر کر رہا ہے جبکہ سینئر حکام مسئلہ سلجھانے کی بجائے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ صحیح اور غلط پر بحث کرنے سے پہلے حقائق کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قصورواروں کے خلاف کارروائی اور اس مسئلے کو حل کرے۔ لیکن یہ معاملہ شدت اختیار کر رہا ہے کیونکہ ایف آئی اے نے ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن میر بادشاہ وزیر کو دوسرا نوٹس بھیج کر کہا ہے کہ وہ کرپشن، کک بیکس اور دیگر سنگین الزامات کے تحت ایف آئی اے میں پیش ہوں۔ قبل ازیں، ایف بی آر نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے ایکٹ 1974 کی دفعہ 3 (1) کے مطابق ایف آئی اے شیڈول میں آنے والے گناہوں کے حوالے سے انکوائری اور انویسٹی گیشن کی جائے گی۔ شیڈول ایکٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کا ذکر ہے اور نہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کا۔ لہٰذا ایف آئی اے کے پاس ٹیکس دہندگان کی بڑی کمپنیوں کو کیے گئے ریفنڈز کے حوالے سے ایف آئی اے کو انکوائری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ مزید یہ کہ وکیل کا کہنا تھا کہ2001 کے آرڈیننس کے سیکشن 216 (1) کے تحت سرکاری ملازم محکمہ کے ریکارڈ کو ظاہر نہیں کر سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو تسلیم کیا اور تمام جواب دہندگان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محکمے کی طرف سے ایسی درخواست کیسے دائر کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے میر بادشاہ خان وزیر کو ایک اور نوٹس جاری کیا ہے کہ لارج ٹیکس پیئر آفس (LTO) لاہور کے حکام کی جانب سے بڑی ٹیکس دہندگان کی کمپنیوں کو ٹیکس ریفنڈز کے معاملے میں وہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ایف آئی اے نے بڑی کمپنیوں کو جاری کردہ ریفنڈ میں ممبر آئی آر آپریشنز سمیت ایف بی آر کے افسران کو طلب کیا تھا۔ ایف بی آر ممبر نے ایف آئی اے کے پہلے نوٹس کا تحریری جواب جمع کرایا تھا۔
اسلام آباد سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیے ہیں، جس کے لیے اسٹیٹ بینک اور...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں32.12 روپے کی کمی کردی۔...
اسلام آ باد امریکا اور ایران کے در میان اسلام آ باد امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے تیاریاں جاری...
اسلام آباد بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے ہو گا اس...
کراچیسائٹ بی پولیس نے 1490 ملین ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق ایرانی کرنسی...
کراچی ٹرمپ نے اپنےٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر کی گئی تقریباً ایک درجن پوسٹس میںایران کیساتھ ہونیوالی پیشرفت اور...
نئی دہلی گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص، مکیش امبانی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ اڈانی گروپ کے بانی 92.6ارب ڈالرز...
کراچی نئے اورجارحانہ انداز کے پوپ لیو عالمی منظرنامے میں ابھر کر سامنے آگئے۔طاقتور لب ولہجہ، سابق پوپ کے...